عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ، اڈیالہ جیل حکام کے ساتھ ایس او پیز طے پا گئے

 

سابق وزیراعظم نے بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کو جیل ملاقاتوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا


راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کو جیل ملاقاتوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان جیل میں ملاقاتوں کے بارے میں ایس او پیز طے ہوچکے ہیں، دونوں فریقین نے ایس او پیز پر دستخط بھی کردیئے ہیں، جس کے تحت جیل ملاقاتوں کے لیے بانی چئرمین پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، جس کے تحت بیرسٹر گوہر علی خان، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے
۔بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا، ہفتے میں دو روز ملاقات ہوگی، منگل کے روز عمران خان سے ان کی فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور دیگر سیاسی قائدین کی ملاقات ہوا کرے گی جب کہ عدالتی احکامات کے تحت ملاقات کرنے والوں کا معاملہ قائد پی ٹی آئی عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔

NasNasNasiririr 

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی ہے، پنجاب حکومت نے 12 مارچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث سابق وزیراعظم سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی تھی جو جمعرات کو ختم ہوچکی ہے، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر تمام قیدی پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ملاقاتیں کرسکیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

Panadol migraine

Tegral tab

Vonoparazon